مارچ میں شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں میزبان ہندوستان ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے دو پریکٹس میچ کھیلے گا۔
ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں ٹیم انڈیا 10 مارچ کو کولکتہ کے ایڈن گارڈن میدان پر ویسٹ انڈیز کے خلاف
اور 12 مارچ کو ممبئی کے وانکھیڑے میدان پر جنوبی افریقہ کے خلاف پریکٹس میچ کھیلنے اترے گی۔
ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیمیں پہلے راؤنڈ کے پریکٹس میچ تین سے چھ مارچ تک دھرمشالہ اور موہالی میں کھیلیں گی جبکہ دوسرے راؤنڈ کی ٹیمیں 10 سے 15 مارچ تک کولکتہ اور ممبئی میں پریکٹس میچ کھیلیں گی۔